وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار جج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ


پشاور (قدرت روزنامہ) وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار جج کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمے میں گرفتار سول جج عبد الماجد آفریدی پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الماجد آفریدی کو مدعی مقدمہ نے دفعہ 164 کے تحت نامزد کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔
عبد اللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کو 16 جنوری کو پشاور ہائیکورٹ بار روم کے اندر قتل کردیا گیا تھا ۔ جائے وقوع پر مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ واقعے میں نامزد 3 دیگر سہولت کار ملزمان ذاکر ، فواد اور عادل ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جب کہ ملزم سول جج عبد الماجد آفریدی نے نامزد ہونے کے بعد خود گرفتاری دی ہے ۔

Recent Posts

تربت ،لاپتہ افراد کا دھرنا، آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل آج پریس کانفرنس کریں…

8 mins ago

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

20 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

28 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

35 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

41 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

1 hour ago