لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب میں پیش ہو گئے، جہاں ان سے تقریباً پونے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب عثمان بزدار کو پہلے بھی کئی بار طلب کر چکا ہے، تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کی بنا پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب پیش نہیں ہوسکے تھے اور انہوں نے نیب کو اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا تھا۔
عثمان بزدار نے نیب کو عید کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی، جس پر وہ آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہو گئے جہاں انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو سوال نامہ بھی دیا گیا تھا، جس کے ساتھ کہا گیا تھا کہ ان کے جوابات ساتھ لائیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب تقریباً پونے دو گھنٹے نیب آفس میں موجود رہے، جہاں ڈائریکٹر نیب سید حسنین کی نگرانی میں ٹیم نے ان سے تحقیقات کیں۔عثمان بزدار نے سوالنامے کے جوابات آج کی پیشی میں بھی جمع نہیں کروائے، جس پر انہوں نے نیب سے 2مئی تک مہلت مانگ لی۔نیب نے عثمان بزدار سے ان کے فرنٹ مینوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…