پنجاب انتخابات: تحریک انصاف نے متعدد حلقوں کے امیدوار تبدیل کر دیئے


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے انتخابات میں تحریک انصاف نے متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل کردیئے جبکہ زیرالتوا حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں میں نئے امیدواروں اور زیرالتوا حلقوں بارے پارٹی امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
لسٹ کے مطابق پی پی 7 سے طارق مرتضی ،پی پی 10 سے کرنل اجمل صابر ، پی پی 11 سے عارف عباسی، پی پی 73 سے سہیل گجر اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔اسی طرح پی پی 79 سے نذیر صوبی ، پی پی 50 سے افضل مہیس، پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی ، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہورسے فیاض بھٹی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 176 سے مہر سلیم ، پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم افتاب سندھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر کو ٹکٹ مل گیا ہے۔نئی لسٹ کے مطابق پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ، پی پی 201 سے میجر (ر) سرور، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ ،پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، پی پی 276 سے معظم جتوئی اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

21 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

32 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

42 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

58 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago