ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کیلئے مذاکرات کی مہلت کا آج آخری روز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد کابینہ اجلاس بھی ہو گا۔
حکمران اتحاد کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
جمعے کو ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کر کے بدھ کو ملاقات پر اتفاق کیا تھا لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن چاہتے ہیں۔

Recent Posts

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

11 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی، گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے رہے

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری…

52 mins ago

ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی میئر کراچی کی، مصطفیٰ کمال

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم…

1 hour ago

وزیر خوراک پنجاب کا چھٹی کے روز دورہ،آٹے کے نرخ آویزاں نہ کرنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے ، فوڈ کنٹرولر کو وارننگ

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین چھٹی کے روز آٹے کی قیمتوں…

1 hour ago

جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ملتان میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بارش کے باعث چھت…

1 hour ago