لاہور(قدرت روزنامہ) ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کا آخری مرحلہ آج سےشروع ہو گا۔ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں اب تک 11 کروڑ 60 لاکھ 34 ہزار 900 افراد کو شمار کیا گیا ہے، سندھ میں 5 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 853 افراد کی گنتی کی گئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 23 کروڑ53 لاکھ 88 ہزارافراد کی گنتی ہوچکی ہے، شہراقتدار اور راولپنڈی سمیت 19 اضلاع میں مردم شماری کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا، کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی مردم شماری کا کام باقی ہے۔
کے پی میں 3 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزارسے زائد اور بلوچستان میں ایک کروڑ 92 لاکھ 55 ہزار 648 افراد کو شمار کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات حکام کے مطابق لاہور میں ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد کا شمار کیا گیا، مردم شماری 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے، عید الفطر کی تعطیلات کے باعث فیلڈ ورک 5 دن کیلئے روک دیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…