کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی


کراچی(قدرت روزنامہ) کےالیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا کی عوامی سماعت 3 مئی 2023 کو کیے جانے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے مارچ 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.49 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مارچ میں سی پی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پی ایل ایل، ایس ایس جی سی سےخریدی آر ایل این جی کی قیمت 20 اور 14فیصد بڑھی۔
ترجمان کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایف سی اےکو نیپرا اور طے شدہ قواعدوضوابط کے تحت بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی صارفین کو منتقل ہوتا ہے۔ ترجمان نےکہا کہ ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لینے کے بعد صارفین کے ایک ماہ کے بلوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

7 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

20 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

33 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago