دہلی (قدرت روزنامہ)عام آدمی پارٹی کی امیدوار نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ نئی دہلی کے ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن دہلی کے میئر کے لیے الیکشن 26 اپریل کو ہوئے جس میں شیکھا رائے اور شیلی اوبرائے کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا تاہم شیکھا رائے کی دستبرداری کے بعد شیلی میئر منتخب ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی اس وقت نئی دہلی کی حکمران جماعت ہے جس کے سربراہ اروند کجریوال اس وقت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…