عید پر کون سی پاکستانی فلموں کا باکس آفس پر راج رہا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کو پاکستان میں فلموں کی ریلیز کیلئے مناسب ترین وقت تصور کیا جاتا ہے اور اس موقع پر فلموں کی ریلیز زیادہ منافع بخش بھی ہوتی ہے، پروڈیوسرز کو یہ دن فلموں کی ریلیز کیلئے اتنے پسند ہیں کہ گزشتہ سال ایک عید پر چھ فلمیں ریلیز کر ڈالیں اور اس کے نتیجے میں ایک دوسرے کے بزنس کو نقصان پہنچایا۔اس سال بھی عید الفطر پر پانچ بڑی فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں جن میں سے ایک سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم کی پہلی ڈیبیو فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ ہے جو ایک ہیوی بجٹ فلم ہے۔
باکس آفس نمبرز کے مطابق فلم منی بیک گارنٹی شائقین کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور فلم نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر دنیا بھر میں 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔معروف اینکر کامران شاہد کی پہلی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ جس کی کاسٹ میں کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں مگر اسکے باوجود یہ فلم آؤٹ ڈیٹڈ موضوع کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور عید ویک اینڈ تک محض 2 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔میگا بلاک بسٹر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو عید پر بھی سینما گھروں میں دکھایا گیا اور یہ اب بھی کمائی کر رہی ہے، عید کی چھٹیوں کے دوران اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر 114 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

2 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

2 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

2 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

3 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

3 hours ago