افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کا جلد انعقاد ممکن نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے کیونکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کا جلد انعقاد ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے یہ بات خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں امریکی اور اتحادیوں کے انخلا، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کے سیاسی حالات پر کھل کر بات کی۔

فواد چودھری نے تسلیم کیا کہ پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان روابط ہیں، ان رابطوں کی وجہ سے ہی طالبان کو امریکا کیساتھ مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل اسی بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ افغانستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے، اب امریکا کے صدر جوزف بائیڈن خود اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں لیکن یہ بات سمجھنے میں 20 سال لگ گئے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے طالبان کے بارے میں کہا کہ طالبان نے افغانستان میں کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوئی طاقت استعمال نہیں کی، وہاں کسی قسم کی لڑائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورہ افغانستان بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں وہاں غیر رسمی فریم ورک بناتی ہیں جہاں ملکوں کے تعلقات باضابطہ نہیں ہوتے، اس کا مقصد مسائل کو سمجھنا ہوتا ہے، آئی ایس آئی سربراہ نے دورہ افغانستان بھی اسی فریم ورک کے تحت کیا تھا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سے قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ بھی افغانستان گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ قطر اور ترکی کی خفیہ ایجنسیوں کے بھی وہاں پر روابط ہیں۔

Recent Posts

جے پور میں تریپتی ڈمری کے پوسٹرز پھاڑے جانے پر اداکارہ نے ردعمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ تریپتی ڈمری نے جے پور میں ہونے والے ایف…

1 min ago

گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری…

6 mins ago

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

16 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

18 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

25 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

35 mins ago