ناریل کا پانی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ حیران کن جدید تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے پانی میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ ناریل کے پانی کو بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے۔ناریل کے پانی میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔
ناریل کا پانی دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں اور ایک سے زیادہ بار ناریل کا پانی نہ پیئں زیادہ مقدار میں ناریل کے پانی کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
طبی تحقیق سے واضح ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں ناصرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا فشار خون بھی معمول پر رہتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ ناریل کا پانی خون میں شکر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔اگرآپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں ۔
ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناریل کا پانی باآسانی دستیاب ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے ہر کوئی اسے خرید سکتا ہے۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

9 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago