بیک وقت الیکشن؛ حکومت کا مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی سے رابطہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن کے لیے حکومت نے تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنماء علی ظفر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی کے جواب میں حکومت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے، کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے نمائندوں کو بھی غیر رسمی بات چیت میں شامل کیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں اورپی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
دریں اثنا جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے آج سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ آج تک مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بس چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز فون پر کہا کہ وزیراعظم کے اصرار پر رابطہ کر رہا ہوں، مگر چیئرمین سینیٹ نے صرف سینیٹرز کے نام مانگے ہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو ابھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آٸی بات چیت کیلٸےسنجیدہ ہے، ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago