کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد اور سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات اور ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ حنیش قریشی نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیئے اور بتایا کہ بطور کیریئر شوبز انڈسٹری کا انتخاب کیوں نہیں کیا اور والد اور اداکار فیصل قریشی کی دوسری شادی اور ان کے بچوں کے ساتھ ان کے کیسے تعلقات ہیں۔
انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھیں تب انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا بہت شوق تھا ، اس وقت اپنے والد فیصل قریشی پر دباؤ بھی ڈالتی تھیں کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کروائیں لیکن انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
حنیش قریشی نے فیصل قریشی کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پڑھائی ضروری تھی اس لئے اس وقت فیصل قریشی نے ان کے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فیصلے کو نہیں سراہا۔یوٹیوب شو کی میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں حنیش قریشی نے بتایا کہ والد اور اداکار فیصل قریشی کی دوسری شادی پر میں سب سے زیادہ خوش اور سب سے آگے آگے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب دو لوگ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تو انہیں الگ ہوجانا چاہئے اور ہر ایک کو حق ہے کہ وہ اپنی زندگی طلاق کے بعد دوبارہ شروع کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل قریشی کے بیٹے فرمان اور بیٹی آیت کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں انہیں اپنی والدہ اور والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ملتا ہے جبکہ فرمان اور آیت کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے خاص طور سے وقت نکالتی ہیں۔خیال رہے کہ حنیش قریشی نے حال ہی میں مختصر فلم ’نقاب‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…