وفاقی وزراء میں تلخ کلامی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں دو وفاقی وزراء میں تلخ کلامی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی . ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے درمیان تقریر کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی .


ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ اجلاس میں طے ہوا تھا تمام جماعتوں کے تین تین ارکان قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں طے ہوا تھا ن لیگ کی جانب سے جاوید لطیف پہلے تقریر کریں گے . قومی اسمبلی کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے مقررین کی ترتیب بدل دی، جاوید لطیف کے اصرار کے باوجود مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطاب کے لیے اسپیکر کو نام نہیں دیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف نے بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد تقریر کا وقت لیا پھر بھی موقع نہیں دیا گیا، بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی نے اتحادیوں کو تقریر کرنے کا کہا . ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورتِ حال پر میاں جاوید لطیف اور مرتضیٰ جاوید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں