متحدہ عرب امارات نے ویزوں کی 2 نئی اقسام کا اعلان کردیا، غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ابوظبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے ویزوں کی دو نئی اقسام کا اعلان کردیا، غیرملکیوں کیلئے نئے گرین اور فری لانسر ویزوں کا اعلان کیاگیا، گرین ویزا ہولڈرز کو آجر کی ضمانت درکار نہیں ہوگی . عرب میڈیا کے مطابق گرین ویزا رکھنے والوں کی رہائش کا اجازت نامہ ان کے کام کے اجازت نامے سے علیحدہ ہوگا .

گرین ویزا رکھنے والے اپنے والدین اور 25سال تک کے بچوں کو سپانسر کر سکیں گے . ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں 90سے 180 دن کا اضافی وقت دیا جائے گا . گرین ویزا باصلاحیت طلبہ، سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد کو دیا جائے گا جبکہ فری لانس ویزا اپنا کاروبار کرنے والے افراد کو دیا جائے گا . ئے قانون کے تحت 15 سال تک کی عمر کے افراد کو پہلی بار کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے . 15سال تک کی عمر کے افراد کو عارضی طور پر ورک پرمٹ فراہم کیا جائے گا اور پڑھائی چھوڑے بغیر پارٹ ٹائم ملازمت کی اجازت ہوگی . نیا ویزا پروگرام متحدہ عرب امارات کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی کے اگلے 50سالہ ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے . واضح رہے کہ اس سے پہلے عام طور پر غیر ملکیوں کو صرف ان کے روزگار سے منسلک محدود ویزا دیا جاتا تھا جو طویل مدتی رہائش حاصل کرنے میں مشکل پیدا کرتا تھا . . .

متعلقہ خبریں