روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر عمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا۔ اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے۔ پاکستان یوکرائن اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا ۔ سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی ملک واپس لایا جارہا ہے۔ 2 مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کر آج سوڈان سے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے پاکستان لانے کا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خرطوم میں سفیر اور سفارتی عملہ پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مئی کو برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے لیے برطانیہ جائیں گے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید شکیل یوسف اور سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز قبضہ کر لی گئی ہیں۔ دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔پاکستان دہشت گردی کا متاثرہ ملک رہا ہے۔ ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا ۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

3 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

9 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

17 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

29 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

49 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

58 mins ago