الیکشن کیلیے فنڈز کی فراہمی؛سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے اجرا کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے گزشتہ شب سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔عدالتی نوٹس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

8 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

13 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

45 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

52 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

1 hour ago