ممبئی(قدرت روزنامہ) منشیات اسمگلنگ کیس میں متحدہ عرب امارات میں گرفتارہونے والی بھارتی اداکارہ کریسن پریرا کا کہنا ہے کہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی۔شارجہ کی جیل سے رہائی کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کریسن پریرا نے دعویٰ کیا کہ دوران قید انہیں بال دھونے کے لیے کوئی صابن یا شیمپو نہیں دیا گیا اس لیے مجبورا سرف سے بال دھونے پڑے۔ بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کافی بنانے کے لیے دیگرسامان انہیں کس نے فراہم کیا۔
کریسن پریرا کو رواں ماہ کے آغاز میں ان کے پاس موجود ایک تحفے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد شارجہ ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس حکام کی تفتیش میں کریسن پریرا کو دھوکے سے شارجہ بلانے اور منشیات کیس میں پھنسانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد بھارتی اداکارہ کو ایک ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…