ماہ نور بلوچ نے اسکرین سے کیوں دوری اختیار کرلی؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔خوب رو سینئر اداکارہ نے گزشتہ دنوں نجی چینل کے شو میں شرکت کرتے ہوئے ڈراموں اور فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر تبصرہ کیا۔میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کو اب بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک ہی قسم کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو ایک خاص عمر کے ہیرو اور ہیروئن کے گرد ہی گھومتی ہیں، مختلف عمر کے افراد کی کہانیاں پیش نہیں کی جاتیں جب کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں مختلف موضوعات اور مختلف عمر کے لوگوں کی کہانیاں بتاتے ہیں۔
وہاں چاہے کسی بھی عمر میں پہنچ جائیں آپ کو اُسی کے حساب سے ویسی ہی کہانیوں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے نکل کڈمین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی کام کر رہی ہیں، وہ اپنے اداکاروں کے لئے خصوصی کردار لکھتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی وہ بوڑھا نہیں دکھائی دیتا، شاید ان کے لئے یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اب اس کو قبول نہیں کرتے۔ماہ نور بلوچ کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ”ماروی“ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا ۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago