ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مستونگ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں پر افسوس کا اظہار کیا.

اپنے ایک بیان میں انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے ذریعے ہی بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے

اس کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں بالخصوص ڈرائیور حضرات کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی. گورنر بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

Recent Posts

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن…

8 mins ago

عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں

لاہور(قدرت روزنامہ)محمد عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں ہیں۔ انٹرنیشنل…

22 mins ago

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور…

27 mins ago

پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین

لاہور(قدرت روزنامہ)دودھ کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا ،زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ،لائیو اسٹاک کے…

31 mins ago

محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان، اہم سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے…

36 mins ago

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ…

47 mins ago