عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی دانیہ کی درخواست مسترد


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی . عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے کراچی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی .


دانیہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس ، ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ روپے دیےتھے اور جنہوں نے یہ رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی .
عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا . خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت جون 2022 میں اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی .

. .

متعلقہ خبریں