راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات، آئین و قانون کا بھی حشر کر دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مذاکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوں کے ٹوٹنے اور الیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے، ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئے وہ 3 دن میں کیسے آئیں گے، آصف زرداری اپنے داؤ پر بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کی ضد سیاسی قبر کھود دے گی۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین جیتے گا اور مئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کا تعین ہو جائے گا، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا آئین شکنی اور سیاسی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، الیکشن ہو کر رہیں گے، آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بد نیتی ثابت کر دیں گے، حکومت کی کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، حلف کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ماننے سے انکار کر دیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جو وزیراعظم عدلیہ کے حکم کو نہ مانے اس وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ سول نافرمانی کی شروعات ہے، جب عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہیں ہوگا تو حکومت کے فیصلوں کو بھی عوام نہیں مانیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…