اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک گرفتار کارکنان کو رہا نہ کردیا جائے .
چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بےگناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے .

انہوں نے کہا کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک ان بےگناہ لوگوں کو چھوڑا نہ جائے .


واضح رہے کہ آج دوبارہ دن تین بجے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا، گزشتہ روز حکومتی نمائندوں اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا .
حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، ایم کیو ایم کی کشور زہرہ اور محمد ابو بکر مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے .

. .

متعلقہ خبریں