لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 7بچے جھلس گئے


لاہور (قدرت روزنامہ) چونگی امرسدھو جاوید کالونی میں گھر کی چھت پر ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 بچے جھلس گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے ، پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی، بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گرنےسے آگ لگ گئی ۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ ایان علی ،4 سالہ علی حسن عمر ، 3 سالہ شہریار عمر ، 10 سالہ محمد حسنین سمیت دیگر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Recent Posts

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

4 mins ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

12 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

26 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

30 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

34 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

39 mins ago