پاکستان میں دو کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وزیر تعلیم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 70 ہزار سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں، ملک میں شرح تعلیم 62.8 فیصد ہوگئی۔وزارت وفاقی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، بدقسمتی سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے، اسلام آباد میں 70 ہزار سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں ان بچوں کو اسکولوں میں لانا ہمارا ہدف ہے۔
انہوں ںے کہا کہ اقتصادی سروے 2021-22ء کے مطابق ملک میں شرح تعلیم 62.8 فیصد تھی جو 2018-19 میں 62.4 فیصد تھی، وفاقی دارالحکومت میں 432 تعلیمی ادارے طلباء کو زیور علم سے آراستہ کر رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2021۔22 میں شرح خواندگی 66.3 فیصد، سندھ میں 61.8 فیصد ہے، خیبر پختونخوا میں 2021۔22ء میں شرح خواندگی 55.1 فیصد، بلوچستان میں 54.5 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں 2018۔19 میں شرح خواندگی 66.1 ، سندھ میں 61.6 فیصد تھی، 2018 ۔19 میں خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی 52.4 اور بلوچستان میں 53.9 فیصد تھی۔
دریں اثنا اجلاس میں وزارت ہوابازی نے پی آئی اے مالیاتی خسارے کی تفصیل ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 6 سال کے دوران قومی ایئر لائن کو 343 ارب کا خسارہ ہوا جبکہ گزشتہ سال پی آئی اے کو 88 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔وزارت ہوا بازی نے ایوان کو بتایا کہ ایئر لائن آپریشنل لاگت میں اضافے سے نقصان میں اضافہ ہوا، کووڈ کے دوران کارگو چارٹرڈ آپریشنز سے پی آئی اے نقصان میں کمی آئی۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

20 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

29 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

32 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

41 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

44 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

53 mins ago