ادویات 14 سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات چودہ سے بیس فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں روز ویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات مہنگی کرنے سمیت متعدد معاملات پر بات کی گئی۔
ای سی سی نے ایک بار کے لیے ادویات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی، ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے ستر فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ان ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں چودہ فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا۔
اسی طرح عام دوائیں بھی مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے مگران کی قیمت میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 min ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago