لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملوں میں پاک فوج کے 3 جوان شہید


لکی مروت (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27، 28 اپریل کی درمیانی رات، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے، ضلع لکی مروت میں مختصر وقت کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کردیا۔
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے مؤثر انداز میں مقابلہ کیا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ساتوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر ، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

32 mins ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

40 mins ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

49 mins ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

56 mins ago

کوئٹہ شہرکے تمام ٹیوب ویلز کھول دئیے گئے حامد لطیف رانا

اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے…

1 hour ago

محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

کنبرا (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے…

2 hours ago