وزیراعظم شہباز شریف سے سرداراخترمینگل کی ملاقات، باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہوں۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، سیلاب کے دوران وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔
چیئرمین بی این پی نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس کے دوران شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

Recent Posts

زارا ایک پیار کرنیوالی لڑکی، انڈسٹری کی دوستیوں نے اسے نقصان پہنچایا، اسما عباس کھل کر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی…

8 mins ago

ایم ون موٹروے پر مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹر وے پر ایم ون ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر…

18 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست…

23 mins ago

دلیپ کمار سے طلاق کے بعد اسما کیوں بیرون ملک جانے پرمجبور ہوئیں؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے 16 سال بعد ایک اور شادی کی…

27 mins ago

پاکستان کی مختلف بار کونسلز نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مختلف بار کونسلز نےجسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی…

32 mins ago

حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے عدالتوں اور ججز کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر صوبائی اور…

37 mins ago