شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی، پرویز الہی


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے ملک آئے پھر بات ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں 6 مٸی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی.
چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے دلاٸل دیے کہ گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن نے ایک مقدمہ درج کیا ۔ درخواست گزار سابق وزیر اعلی ہے جس کے خلاف سیاسی نوعیت کا بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا لہذا ہاٸی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوٸے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔
پرویز الٰہی کے خلاف سڑکوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور کک بیکس کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہی نے کہا کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے واپس آئے تب ہی بات ہو گی۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

19 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

29 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

52 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago