جب کرینہ کپور نے راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ نگری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور منے مشہور بھارتی سیاستدان راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
کرینہ کپور نے اپنی اس خواہش کا اظہار سن 2002 میں میزبان سیمی گریوال کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا جس کو بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے حال ہی میں دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔
اس انٹرویو کے دوران سِیمی گریوال نے بیبو سے پوچھا تھا کہ ’آپ کسے ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟ جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتی مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں مگر میں راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنا اور انہیں جاننا چاہوں گی اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔‘

کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ راہُل گاندھی سے متاثر ہیں اور ان کی تصاویر دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں کہ ان سے بات کرکے کیسا لگتا ہوگا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ اُن کے ساتھ باتیں کرنا کیسا لگتا ہوگا، میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جس کا تعلق فلموں سے ہے اور وہ سیاست سے جُڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے شاید اُن سے گفتگو مزیدار ہوگی۔‘
تاہم اس انٹرویو کے سالوں بعد بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پُرانا انٹرویو ہے اور انہوں نے دوںوں خاندانوں کے نام بےحد مقبول ہونے کی وجہ سے ایسا کہا تھا۔
یاد رہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ تھیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago