آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ متوقع ہے . ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام اور ایف بی آر حکام کے درمیان آج اہم اجلاس ہو گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں بجٹ میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا .
آئی ایم ایف شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائے گی . اسپیشل اسکیم کے تحت دکانداروں کے لیے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی .
سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کے لیے ایف بی آر اسپیشل اسکیم تیار کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے بیس لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکی تجویز دی ہے . اسپیشل اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا، سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں کے لیے اسکیم لانچ ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں