’پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون‘ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کے خلاف درخواستیں 2 مئی کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ لارجر بینچ نے پہلی سماعت پر سپریم کورٹ پریکٹس قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا۔
اس ضمن میں لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ لارجر بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں.
سپریم کورٹ میں مجوزہ قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیخلاف 2 آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جو چوہدری غلام حسین اور راجا عامر خان نامی شہریوں نے ایڈووکیٹ طارق رحیم اور اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کیں اور جن میں وفاق، وزارت قانون، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور صدر عارف علوی کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجوزہ سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر بل بد نیتی پر مبنی ہے، مجوزہ بل آئین کے ساتھ فراڈ ہے۔ درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ بل کو غیر آئینی غیر قانونی قرا دے کر کالعدم کیا جائے، آئینی درخواست پر فیصلہ ہونے تک مجوزہ قانون کو معطل کیا جائے،صدر مملکت کو مجوزہ بل پر دستخط کرنے سے روکا جائے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

49 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

55 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago