وزارت خزانہ نے رواں مالی سال اپریل کی معاشی رپورٹ جاری کر دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال اپریل کی معاشی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اخراجات، مالیاتی خسارہ میں اضافہ، ترسیلات زر، برآمدات، سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں رواں مالی سال جولائی تا مارچ معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ ترسیلات زر میں 10.8 فیصد کم ہوکر 20.5 ارب ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران برآمدات 11 فیصد کم ہو کر 21.1 ارب ڈالر رہی اور مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھ کر 2392 ارب روپے ہو گیا۔
وزرات خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ مالیاتی خسارہ 2273 ارب روپے تھا، جولائی سے مارچ سالانہ ترقیاتی فنڈز 31 فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 287 ارب خرچ ہوئے جبکہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ بیرونی سرمایہ کاری میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 16.57 ارب ڈالر تھے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد رہی اور رواں مالی سال ابھی تک درآمدات کا حجم 21 فیصد کمی کے ساتھ 41.5 ارب ڈالر رہا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ مہنگائی قابو سے باہر رہی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 21 فیصد کرنے کا فائدہ نہ مل سکا جبکہ افراط زر کی شرح 35.4 فیصد تک جا پہنچی اور گزشتہ سال اپریل کے آخر تک یہ شرح 31.5 پر تھی، اشیائے ضروریہ کی قیمتٰ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد بڑھ گئیں۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

12 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

24 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

48 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

50 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

58 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 hour ago