نئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری کو امن وامان اور انتظامی امورمیں بہتری لانے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے نئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو امن وامان اور انتظامی امور میں بہتری لانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے نئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، نئے چیف سیکرٹری پنجاب اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیلئے اقدامات کریں . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی راؤ سردار علی خان نے ویڈیو لنک پر ملاقات میں شرکت کی .

ملاقات میں صوبہ پنجاب کے انتظامی امور اور امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی . اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی . اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کو اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی . واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے نئے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری تعینات کردیے ہیں، سابق آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے . بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان نے ملاقات کی . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پولیس سردار علی خان کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں . جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے . میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں . انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے . پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے . تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا . انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان نے کہا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے . ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں