ملکی معاشی ترقی کا تخمینہ 5.6فیصد سے کم ہو کر صفر ہوگیا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کا تخمینہ 5.6فیصد سے کم ہو کر صفر ہوگیا ہے، ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو سار ی دنیا سرمایہ کاری کے لئے آئے گی مگر بدقسمتی سے ملک پر ایسے حکمران مسلط ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوتی جارہی ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیادت کیلئے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہاکہ 2018کے بعد سے ملک بحرانوں سے دوچار ہے، ایک ایسی نالائق حکومت کو ملک اور عوام پر مسلط کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے . انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال کے دوران ملک میں حالات کی بہتری کے لئے اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھایاگیا ہے کیونکہ انتخابات سے قبل جو وعدے عوام کے ساتھ کیے گئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں ہوسکا ہے اور آج ملک میں مہنگائی کا راج ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں حکمرانوں کو ہوش کا ناخن لینا چاہئے کیونکہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں حکمرانوں کا دعوی ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مگر بدقسمتی سے اس وقت جو صورتحال ہے دنیا اس وقت صرف اور صرف ہمارے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تماشا دیکھ رہا ہے خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہم آج پوری دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں اب بھی وقت ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرایا جائے تاکہ حالات کی بہتری کیلئے نئی گورنمنٹ آکر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے . انہوں نے کہاکہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہمارے نااہل حکمرانوں نے کوشش کی کہ یہاں ایسے حالات پیدا کریں جس سے متصاد م پیدا ہو مگر جمعیت علما اسلام اور یہاں کے عوام نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا . . .

متعلقہ خبریں