سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے سنگین نتائج نکلیں گے: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے، ورنہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے، 10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر یا پار ہو جائے گا، 10 مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اُس کے نتائج کے لئے بھی تیار رہیں، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہاہے، آٹے کی لائنوں میں 20 آدمی مر گئے بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھراہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پر پرویزالہی نشانہ ہے، جب دروازے بکتر بند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

1 min ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago