شائقین کرکٹ نے حارث کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے ’’خوش قسمت‘‘ قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دیدیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اس میچ میں کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔
اس میچ میں حارث کے علاوہ ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی، کیوی بیٹر کی جانب سے بیٹنگ وکٹ پر جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا گیا، مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔شاہین کی عدم موجودگی میں حارث نے کیوی بیٹرز کے چار کھلاڑیوں کو بےجان وکٹ پر آؤٹ کیا۔
جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں انکی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی، وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔
شائقین نے مزنا کو حارث کے لیے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ اس نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 180 رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

8 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

21 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

28 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

45 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

48 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

1 hour ago