قتل کی دھمکیوں سے مجھے خود بھی ڈر محسوس ہوتا ہے، سلمان خان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی پے در پے دھمکیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی متعدد دھمکیاں ملی ہیں اور ممبئی پولیس نے اداکار کی حفاظت کیلئے انہیں سیکورٹی دی ہوئی ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے دھمکیوں پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو خود بھی دھمکیوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے اور اب ان کیلئے یہ بات ناممکن ہوگئی ہے کہ وہ بائیک چلائیں یا ایک اکیلے سفر کریں۔سلمان خان نے بتایا کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو پھر مجھے میری سیکورٹی سے مسئلہ ہوتا ہے، سیکورٹی کی گاڑیاں دوسری گاڑیوں کیلئے مسئلہ بناتی ہیں اور لوگ عجیب طریقے سے مجھے گھورتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ سیکورٹی کے حوالے سے مجھے جو بتایا جاتا ہے میں اس پر عمل کرتا ہوں اور میں اس میں بہت احتیاط کرتا ہوں، میں ہر جگہ مکمل سیکورٹی کے ساتھ جاتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ضرور ہوگا چاہے میں کچھ بھی کرلوں لیکن مجھے اپنے رب پر بھروسہ ہے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

3 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

20 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

24 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

35 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

46 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

60 mins ago