بہتر غذا، دماغی صحت اور دماغی صلاحیت کے درمیان اہم تعلق دریافت


وسٹن(قدرت روزنامہ) ایک آزادانہ مطالعے میں تین اہم عوامل یعنی غذائیت بھرے اجزا، دماغی ساخت اور اکتسابی صلاحیت کے درمیان تعلق نوٹ کیا گیا ہے جو بالخصوص بزرگ افراد کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔جرنل نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق جامعہ الینوائے، اربانا شیمبین کے ڈاکٹر آرون باربے اور تنویر تعلق دار کا اصرار ہے کہ بعض غذائی اجزا (نیوٹریئنٹس) اور دو سیرشدہ (سیچوریٹڈ) فیٹی ایسڈ، کچھ اقسام کے اومیگا چھ، سات اور نو فیٹی ایسڈ دماغ کو بڑا کرتے ہیں، اس کی ساخت کی تشکیل کرکے یادداشت اور دماغی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔
اسی طرح غذائی اجزا کی بعض اقسام دماغ کے مخصوص حصوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ یعنی ان تینوں عوامل کے ملاپ سے بڑھاپے کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس سے آخری عمر میں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اس ضمن میں 111 تندرست لیکن بوڑے افراد کے ایم آر آئی لیے گئے، خون میں 52 اجزا کے بایومارکر نوٹ کیے گئے اور دماغی و ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں یادداشت وغیرہ کے ٹیسٹ بھی شامل تھے۔
ماہرین کا اصرار ہے کہ بزرگ افراد کسی بھی طرح دماغ کے لیے مفید غذائی اجزا کو نظرانداز نہ کریں اور اس طرح وہ بہتر زندگی گزارسکتے ہیں۔

Recent Posts

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

1 min ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

4 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

8 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

11 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

13 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

15 mins ago