کراچی (قدرت روزنامہ)جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہفتےکی رات 2 بجے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن تاحال روانہ نہ ہو سکی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں سے جدہ ایئر پورٹ پر کراچی جانے کے لیے موجود انتظار کرنے والے مسافروں کو بتایا گیا ہے کہ پرواز صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ طیارے کی عدم دستیابی ہے، طیارے کو پرواز کے لیے جانا تھا، دورانِ لینڈنگ اس کے ٹائر برسٹ ہو گئے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹائرز تبدیل کرنے میں وقت لگنے سے پرواز پی کے 832 تاخیر کا شکار ہے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سے طیارے کے ٹائرز تبدیل کر کے جدہ روانہ کر دیا ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو…
کنبرا (قدرت روزنامہ) موجودہ عہد کی مصروفیات میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا مشکل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس اہلکاروں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا…
پشاور (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…