وزیرِ اعظم اور حنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو کا ریکارڈ لیک ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ کی خارجہ پالیسی امور کی گفتگو کا ریکارڈ لیک ہو گیا۔ڈسکورڈ لیکس (DISCORD LEAKS) دستاویزات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو سامنے آ گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متعلق خفیہ انکشافات ایک معاون کے ساتھ روس یوکرین تنازع پر یو این ووٹنگ سے متعلق ہیں۔معاون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرارداد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، قرار داد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی۔
لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنر شپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے مکمل فوائد کو قربان کر دے گی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے افشاء ہونے والی دستاویزات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ امریکا کی یوکرین جنگ پر کم ہوتی بین الاقوامی حمایت کے حوالے سے ہے۔

Recent Posts

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

53 mins ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

59 mins ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

1 hour ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

2 hours ago

روضہ رسول ﷺ میں داخلے سے متعلق سعودی عرب کی نئی ہدایات جاری

ہدایات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئیں…

2 hours ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ شدت اختیار کرگئی، قابو پانے کیلیے ہیلی کاپٹر کی درخواست

سید پور ویلج رینج میں آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے اسلام آباد(قدرت روزنامہ)…

2 hours ago