وزیراعظم کی پارٹی قیادت کو جلد عوام کیلیے ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت کو مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کردی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں عوام کے لیے جلد ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی کرادی۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی انتہائی اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی، معاشی، قانونی، اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات ملک و قوم کے لیے ہیں لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک و اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ اور ملک کو جنہوں نے ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں، ہمیں فوری طور پر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
نواز شریف نے ہدایت دی کہ ایک ہی دن انتخابات کی تاریخ اور دیگر معاملات سے متعلق اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کیا جائے گا، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ساڑھے تین سال کے دوران ملک و عوام دشمنوں نے اس ترقی کو تباہ کردیا، عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مزید کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا، ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری و ترقی کے لیے اتحادیوں سے مل کر محنت کررہے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو بہت جلد عوامی ریلیف کے بارے میں خوش خبری دیں گے، ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

4 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

27 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

44 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

57 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago