مٹھی بھر اشرافیہ کی خواہشات انرجی سیکٹر پر بوجھ


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی انرجی ڈیمانڈ اور بیسک ڈیمانڈ میں بڑا فرق موجود ہے، گزشتہ 6 سال کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی انرجی ڈیمانڈ گرمیوں کے عروج پر 30ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، جو کہ سردیوں کے دوران محض 12 ہزار 3 سو میگاواٹ ہوتی ہے، جس کی بنیادی وجہ گرمیوں میں ایئرکنڈیشنز کا بڑھنے والا استعمال ہے، تاہم، پاکستان میں ایئرکنڈیشن بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں اور پاکستانیوں کی اکثریت غربت کی وجہ سے ایئرکنڈیشن استعمال نہیں کرسکتی۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 37.2 ہے جبکہ 24.8 فیصد عوام کو نکاسی آب کی سہولیات بھی حاصل نہیں، 9.3 فیصد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ایسے میں اشیائے تعیشات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔
اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق جاری کی گئی بجلی میں سے بلوں کی صورت میں 71 فیصد وصولی ہوپاتی ہے، جو سرکولر ڈیبٹ بڑھنے کی اہم وجہ ہے، ہر آنے والی حکومت سرکولر ڈیبٹ کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن اس پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہیں، 2013 میں سرکولر ڈیبٹ 450 ارب روپے تھا، جو 2018 میں بڑھ کر 1,148 ارب روپے ہوا، اور مارچ 2022 میں یہ 2,467 ارب روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
سرکولر ڈیبٹ پاکستان کی جی ڈی پی کا 3.8 فیصد اور قرضوں کا 5.6 فیصد ہوچکا ہے۔ اگر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2025 تک سرکولر ڈیبٹ چار ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔ سردیوں اور گرمیوں کے درمیان اس بجلی کی ڈیمانڈ کا یہ نمایاں فرق واضح کرتا ہے کہ حکومت نے مٹھی بھر اشرافیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی پیداواری صلاحیت کے حامل پاور جنریشن پلانٹس لگا رکھے ہیں، جس کی وجہ سے غیر استعمال شدہ بجلی کا بوجھ بھی سرکاری خزانے کو برداشت کرنا پڑتا ہے.
ایک اندازے کے مطابق 2025 تک غیر استعمال شدہ بجلی کی مد میں ادائیگیاں 1,500ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ کیا بدترین معاشی حالات کا شکار ملک مٹھی بھر اشرافیہ کی خاطر اس قدر بڑے خسارے کا متحمل ہوسکتا ہے؟ڈائریکٹر لمس انرجی انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر فیاض چوہدری نے اس حوالے سے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایئرکنڈیشن کا استعمال کم کرنے کے لیے ہوادار عمارات بنانے پر توجہ دینی چاہیئے۔ جہاں تک الیکٹرانک گاڑیوں کی بات ہے تو یہ نہ صرف ماحول کے لیے بہترین ہیں، بلکہ یہ ہمارے درآمدی بل کو گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

Recent Posts

پنجگور میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، دو پولیس اہلکار معطل

پنجگور(قدرت روزنامہ)سید فاضل شاہ بخاری ایس پی پنجگور نے ضلع پنجگور سی پیک روڈ پر…

3 mins ago

بجلی مسئلے پر کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے ملاقات کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 45منٹ کے تاخیر سے سپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے…

12 mins ago

تخریب کاروں اور ان کے معاونوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق…

18 mins ago

دنیا سے قرض لیکر ریاست چلانے والوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں، این ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیرواں سینٹرل آرگنائزنگ باڈی اجلاس۔ ثنا بلوچ، معراج شاد اور…

43 mins ago

پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک…

48 mins ago

بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی…

1 hour ago