تعلیم ہی سے قوموں کی پہچان کی جاسکتی ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد مشترکہ کاوشوں سے جہالت کے اندھیرے دور کر کے آنے والی نسلوں کو علم کی روشنی سے بہرہ مند کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے تعمیر سیرت اور تعمیر ملت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے .

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جن اقوام نے اپنی نئی نسلوں کو علم کی روشنی سے منور کرایا وہ ترقی کا زینہطے کرتی بام عروج تک پہنچ گئیں اور جنہوں نے تعلیم پر توجہ نہیں وہ نہصرفجہالت کی اند ھیروں میں ڈوب کے انتشار اور پسماندگی کی شکار ہو گئیں ہیں بلکہ انکی آزادی تک خطرے میں پڑ گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دن مناتے ہوئے ہم یہ اعتراف کر تے ہیں ماضی کی حکومتوں کی عدم تو جہیکی وجہ سے ہماری وہ شرح خواندگی نہیں ہے جو ہونی چاہئے . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . پڑھے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان . ہمارا مٹو ہے محترمہ بشریٰ رند نے اس موقع پر کہا کہ جدید دنیا کے درپیش مسائل کا سامنا بہتر انداز میں کرنے کیلئے اپنی قوم کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علوم سے روشناس کرانا ہوگاتاکہ اس ملک اور صوبے سے جہالت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے . انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے کا عہد کرنا ہوگا تا کہ اس ملک اور صوبے سے جہالت کا نام و نشان تک مٹا سکے . . .

متعلقہ خبریں