خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے علم کی روشنی میں اضافہ ہوگا،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 8ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منانے کا مقصد افراد،گروہوں اور معاشرے کے لئے خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہم اپنی آ نے والی نسلوں کو علم کی روشنی سے بہرہ مند کرسکیں انہوں نے کہا کہ خواندگی ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعہ افراد کیمونٹی میں،کیمونٹی اور معاشرے اقوام میں اور اقوام عالمی برادری میں مؤثر اور قابل قدر کردار ادا کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی ترقی یافتہ دور میں بالغ افراد میں نا خواندگی کی شرح زیادہ ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں ہمیں مل کر ناخواندگی کی شرح میں کمی لانی ہو گی تاکہ ہم اپنی آ ئند ہ نسلوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کر سکیں اس ضمن میں صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کے شعبہ میں بہتری اور جدید تقاضوں کے ہم آ ہنگ اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبے بھر کے تمام علاقوں میں نئی یونیورسٹیز اور کالجز کا قیام، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور ان میں جدید سہولیات کی فراہمی شامل ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم جیسی نعمت سے بہرہ مند ہو کر ایک اچھے معاشرے کی تکمیل میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان نے بھی A-25کے تحت ہمیں پابند بنایا ہے کہ ریاست 5سے16سال تک کے عمر کے ہر بچے کو لازمی اور مفت تعلیم دے جس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ جلد پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا جن ممالک میں ناخواندگی کی شرح بہت کم ہے۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

8 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

22 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

28 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

40 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

40 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

52 mins ago