ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


انتالیہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ کی انٹیلی جنس فورس نے شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے داعش گروپ کے مشتبہ سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو ہلاک کر دیا ہے۔
اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترک انٹیلی جنس طویل عرصے سے داعش کے مبینہ سربراہ کی تلاش میں تھی اور اس کا تعاقب کر رہی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں کی گئی تھی جو کہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تاہم داعش (آئی ایس آئی ایس) کی جانب ان کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

2 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

5 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

29 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

31 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago