کرینہ کپور ایک بار پھر اجے دیوگن کی ’لیڈی سنگھم‘ بننے کیلئے تیار


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فرنچائز ’سنگھم‘ کے اگلے پارٹ میں ایکشن اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی نے پچھلے برس دسمبر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دیپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کی صورت میں نظر آئیں گی جبکہ اب نئی اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ’سنگھم‘ کا دوبارہ حصہ بننے جارہی ہیں۔
کرینہ کپور اس سے قبل 2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ فلم میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی اور ان کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ سال کے آخر تک سامنے آجائے گی جبکہ اجے اور کرینہ کی جوڑی واپس ہونے پر ٹیم بہت خوش ہے۔روہت شیٹی کی سنگھم فرنچائز کی تمام فلموں میں مرکزی کردار اجے دیوگن نے کیا ہے اور وہ باجی راؤ سنگھم کے نام سے پولیس افسر ہیں۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

3 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

23 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

28 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

41 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

59 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago