سینئر کی جگہ جونیئرز کو تعینات کیا جانا سمجھ سے بالا تر ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں پاکستان بار کونسل اور ملک گیر وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے مطابق 9 ستمبر بروز جمعرات کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اور ملک گیر وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ میں حالیہ تقرریوں کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیان میں کہا کہ سندھ سے پانچویں نمبر جج اور پنجاب سے چوتھے نمبر پر جحج سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ الجہاد ٹرسٹ کے فیصلے کیخلاف ہے بیان میں کہا کہ اگر جوڈیشری کے اندر سینارٹی کو نظرانداز کیا جائے گا اور سینئرز کی جگہ پر جونئیرز کو تعینات کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں بلوچستان بھر سے تمام وکلاء کو اپیل کی کہ وہ بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کریں بیان میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اس بل سے صحافت کو قدغن لگانے کا منصوبہ ہے بلوچستان بار کونسل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف جدوجہد کرنے والے صحافی تنظیموں کے ساتھ ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کریگی . .

متعلقہ خبریں