کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں پاکستان بار کونسل اور ملک گیر وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے مطابق 9 ستمبر بروز جمعرات کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اور ملک گیر وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ میں حالیہ تقرریوں کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیان میں کہا کہ سندھ سے پانچویں نمبر جج اور پنجاب سے چوتھے نمبر پر جحج سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ الجہاد ٹرسٹ کے فیصلے کیخلاف ہے بیان میں کہا کہ اگر جوڈیشری کے اندر سینارٹی کو نظرانداز کیا جائے گا اور سینئرز کی جگہ پر جونئیرز کو تعینات کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں بلوچستان بھر سے تمام وکلاء کو اپیل کی کہ وہ بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کریں بیان میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اس بل سے صحافت کو قدغن لگانے کا منصوبہ ہے بلوچستان بار کونسل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف جدوجہد کرنے والے صحافی تنظیموں کے ساتھ ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کریگی
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…