شہناز گِل کو اپنا گھر چھوڑ کر کیوں بھاگنا پڑا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔چلبلی، بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گِل نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ میں کام کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔
غیر ملکی ادارے کو خصوصی انٹرویو کہ دوران شہناز گِل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بات کی ہے۔شہناز گِل کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ اُن کا ایک متوسط گھرانے سے تعلق تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے، انہوں نے چھوٹی سی عمر میں ہی اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ اُن کے خواب بہت بڑے بڑے تھے اور گھر میں رہ کر اُن کے خواب پورے نہیں ہو سکتے تھے۔
شہناز گل نے بتایا کہ جب میں نے اپنی شادی کی باتیں سنیں تو فوراً فیصلہ کیا کہ میں گھر سے بھاگ جاؤں گی اور اپنے خواب پورے کروں گی، وہ شادی سے بچنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے لیے فوراً گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آ گئی تھیں۔
گھر سے بھاگ جانے سے متعلق شہناز گِل کا کہنا ہے کہ اچھا ہے میں گھر سے بھاگ گئی ورنہ آج میں اتنی مضبوط نہ ہوتی۔انٹرویو کے دوران شہناز گِل کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی زندگی کا ایک ہی اصول ہے کہ خود سے پیار کرو گے تو دوسروں میں پیار بانٹ سکو گے۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

4 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

4 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago