ازبکستان؛ لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کےلئے حجاب پہننےکی اجازت مل گئی

(قدرت روزنامہ)ازبکستان کے اسکولوں میں لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے اور حاضری بڑھانے کے لیے حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے . بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ازبکستان نے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے خواتین کوعوامی مقامات پر حجاب پہننے کی اجازت دی تھی لیکن ان میں ریاستی ادارے جیسا کہ اسکولز شامل نہیں تھے .

اس فیصلے کے بعد سے تعلیمی اداروں میں حاضری قدرے کم ہو گئی اور لوگوں نے اس زبردستی کے قانون کے خلاف اپنی لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے سے انکار کر دیا . ازبکستان کے وزیرتعلیم شیرزود شرماتوف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متعدد والدین کی اپیل کے بعد حکام نے قومی اسکارف اور سر کو سفید یا ہلکے رنگ سے ڈھانپنے کی اجازت دینے کا ارادہ کیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ہر بچے کے سیکولر تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا . تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کس عمر سے حجاب پہننے کی اجازت دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں